Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مولانا فضل الرحمن اسلام آباد اگر آ ئے تو و یہ خود کشی ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ

27 اکتوبر کی تاریخ بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی تاریخ ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمن اسلام آباد نہیں آئیں گے،اگر آئے تو یہ خود کشی ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب مدارس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی بلکہ انہیں بہتر بنایا جا رہا ہے، پولیس ریفارمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں کی جائیں گی جس کے دوران 1260 افسران محکمے کا حصہ بنیں گے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سوال پر وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ یہ سوال ان سے پوچھیں جنہوں نے پچھلے 70 سال ملک پر حکمرانی کی۔ آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے مزیدکہا کہ 27 اکتوبر کی تاریخ بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی تاریخ ہے، مولانا فضل الرحمن اسلام آباد دھرنے میں نہیں آئیں گے، آئے تو یہ خودکشی ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More