Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مودی نے آخری کارڈ کھیل کر بہت بڑی غلطی کردی ہے۔شیخ رشید احمد

72سال سے ہماری فوج آج کے دن کیلئے تیار ہوئی ہے

 

مظفرآباد(نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ ہٹلر مودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ آخری جنگ ہوگی اور بھارت کے مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ میدانوں میں گھاس اُگے گی۔ مظفرآباد میں منعقدہ آزادی کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 72سال سے ہماری فوج آج کے دن کیلئے تیار ہوئی ہے،مودی نے آخری کارڈ کھیل کر بہت بڑی غلطی کردی ہے،نازی مودی کے اقدامات سے مسئلہ کشمیر دوبارہ اجاگر ہوا، جس کے باعث ساری دنیا کا میڈیا ہٹلر مودی کے خلاف ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں، میرے اجداد کی قبریں وہاں ہیں، لال حویلی کا رشتہ سرینگر سے ہے،اللہ نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے کا فیصلہ کرلیاہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں سرینگر کی گلی گلی اور چپے چپے سے واقف ہوں، پاکستان پر حملہ ہوا تو ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔ اگر حملہ ہو اتو بھارت میں مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، گھاس نہیں اگے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو سرینگر سے کال ہوگی وہی سردار عتیق اور عمران خان کی طرف سے ہوگی، بھارت نے حملہ کیا تو جنگ روایتی نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا مذاکرات کے راستے بند ہوگئے، انہیں سلام پیش کرتا ہوں، کشمیری بہت سنجیدہ قوم ہیں، وہ فلسطین اور بوسنیا کے رہنے والے نہیں۔شیخ رشید کہا کہ سب کا فرض ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، آئندہ پانچ ماہ دنیائے سیاست میں بہت اہم ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل ہوگا، کشمیر پاکستان کے ساتھ شامل ہوگا۔ فیصلے کا وقت آگیا تو بھارت کے ہر گھر سے نعرہ تکبیر بلند ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More