Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موجودہ حکومت جھوٹی اور منافق ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

جمہوری احتجاج میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیں گے

اسلام آباد(نیوز پلس) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت کو جھوٹا اور منافق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کرنے والے نے بنا کسی جرم میں لوگوں کو جیل میں ڈالا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے سال سے تماشا چل رہا ہے،حکومت کے پاس آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔سابق صدرآصف زرداری اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوری احتجاج میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیں گے، پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دے گی،کسی ایساقدام کی حمایت نہیں کریں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔مولانا فضل الرحمان کا دھرنے میں ساتھ دینے سے متعلق پارٹی رہنماوَں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ایک سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نوکریاں دینا تو دور انہوں نے ایک سال میں لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے۔دھاندلی زدہ حکومت نے ایک سال میں معیشت کا بیڑاغرق کردیا۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو انکا ساتھ دیگی۔پیپلز پارٹی عوام کی معاشی مشکلات کی بات کریگی۔ کوئی طاقت ہماراراستہ نہیں روک سکے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More