Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا ہوگا

لاہور(نیوز پلس)وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات ایسے نہیں کہ یہاں احتجاج کی سیاست کی جائے،
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں ہے یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے۔جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پاک دھرتی کے قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا ہے اور سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے۔یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا، قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق ہونا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More