Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ قرۃالعین

انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔

ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ قرۃالعین

انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی سپورٹس سائیکالوجسٹ، قرۃالعین نے کہا ہےکہ ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کےمیدان آباد کرنے ہونگے۔

انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔فارمر ڈوپنگ کنٹرول آفیسر، خالد محمود نے اینٹی ڈوپنگ رول وائولیشن اور اس سے متعلق حفاظتی اقدامات اور عارف حلیم نے ڈوپنگ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

یہ سمینار پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی فراہم کرنے کے لئے منعقد کروایا گیا جس میں یہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی پروگرام ہونے چاہئے۔

 

 

Sources & Courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More