Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران 104 افراد جاں بحق

ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران 104 افراد جاں بحق

طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا، 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں

اسلام آباد:    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق اور206 زخمی ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 1490 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری طوفانی بارشوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 104 افراد جاں بحق اور 216 زخمی ہو ئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا اور 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون کی طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ اموات 39 پنجاب میں ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 34، سندھ میں 22، بلوچستان میں 5، آزاد کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بارشوں میں ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں پنجاب میں 113، خیبر پختونخوا میں 79، آزاد کشمیر میں 11، بلوچستان میں 9 اور سندھ میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران طوفانی بارشوں سے 126گھر منہدم اور 364کو جزوی نقصان پہنچا، خیبر پختونخوا میں 382گھر، پنجاب میں 61، گلگت بلتستان میں 22، سندھ میں 13، آزاد کشمیر میں 7 اور بلوچستان میں 5گھر متاثر ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More