Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں انجمن تاجران کی کال پرٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

تاجروں نے حکومتی پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مطالبات کی عدم منظوری پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے

اسلام آ باد / راولپنڈی /پشاور/ کوئٹہ/ لاہور (نیوز پلس) کراچی میں تنظیم تاجران کی کال پر ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی کاروباری مراکز، دکانیں اور چھوٹے بڑے بازار بند ہیں۔ تاجروں نے حکومتی پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مطالبات کی عدم منظوری پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے۔کراچی کی طرح ملک بھر میں انکم ٹیکس، شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر آج صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹیبڑے شہروں میں ہڑتال ہے، انجمن تاجران پاکستان کے مطابق کراچی کی زیادہ تر مارکیٹیں بند رہیں گی، الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن اور آل صرافہ جیولرز ایسوسی نے بھی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے، تاجروں نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹیکس نظام کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ہڑتال کامیاب ہو گی۔ حکومت اور ایف بی آر مشاورت سے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے۔ فیصل آباد میں بھی کاروباری پہیہ جام ہے، شہر بھر کے کاروباری مراکز میں سرگرمیاں معطل ہیں۔ پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ جھنگ، میرپورخاص، پڈ عیدن، ٹانک، شجاع آباد، لیاقت پور اور صادق آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال جاری ہے۔ اسلام آ باد،راولپنڈی میں بھی مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے بھی آ ج شٹر داوٗن ہڑتال کا علان کیا گیا ہے جس کے باعث شہر کی زیادہ تر دکانیں اور مارکیٹس بند ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More