Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں منفرد ریکارڈ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں منفرد ریکارڈ

 ملتان:  ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں 371 گیندیں کرائیں جو پاکستان کا سب سے کم گیندیں کروا کر میچ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے فتح میں سب سے کم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں۔2005ء میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ تیسرے دن آگیا جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔اس میچ میں پاکستان کے ساجد خان کو عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More