Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملتان سلطان کی پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست

ملتان سلطان ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹ پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب

ملتان سلطان کی پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے لیے 211 رنز کا ہدف سیٹ کیا تاہم وہ 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب 53، محمد حارث 40 اور رومن پاول 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر  نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور بریتھ وائٹ نے 1 وکٹ اپنے نام کیں۔

ملتان سلطان کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ تھا جو پہلے میچ میں لاہور قلندرز سے صرف 1 رنز سے زکست کھا گئی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اس نے فتح سمیٹی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More