واشنگٹن (نیوز پلس) امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا۔امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا جس میں کشمیر میں شہری آزادی اور مواصلات کے نظام کی بحالی پر سماعت کریں گے۔امریکی رکن کانگرس راشدہ طلیب نے بھی مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سخت مذمت کی۔