Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی حکومت کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان

مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی اورلسانیت کی بنیاد پر قتل عام سے توجہ ہٹانے کی سازش ہیں

 

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی حکومت کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔ شرپسند دہشتگردی جیسے دعوے مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی اورلسانیت کی بنیاد پر قتل عام سے توجہ ہٹانے کی سازش ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کے بعد بھارت کی گھسے پٹے پلان پر عملدرآمد کرنے کی تیاری۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عزائم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا دعوے کر رہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں تاہم یہ دعوے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More