Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف قانون دان اکرام شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات

ڈاکووٗں نے5لاکھ روپے اورقیمتی اشیالوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے

اسلام آ باد (نیوز پلس) معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے اکرم شیخ اور ان کی فیملی کو دو گھنٹے یرغمال بنا کر پانچ لاکھ اورقیمتی اشیالوٹ کرفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اکرم شیخ کے فارم ہاوٗس پر صبح پانچ بجے کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،ڈکیتی کے دوران اکران شیخ بھی فارم ہاوٗس پرموجود تھے، ڈاکووٗں نے اکرم شیخ سمیت اہلخانہ کودو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا،ڈاکووٗں نے5 لاکھ روپے اورقیمتی اشیالوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ اکرم شیخ کے فارم ہاوٗس پرڈکیتی کی واردات پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More