Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

چیک ڈس آنر ہونے پر تاجر علی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور(نیوز پلس) پولیس نے ملک کی معروف اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف 20 لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تاجر علی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ عائشہ ثنا پر مقدمہ تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں درج کروایا گیا ہے۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ کمپیئر عائشہ ثناء کے خلاف تھانہ ڈیفنس لاہور میں بھی پہلے مقدمہ درج ہوچکا ہے اور لاہور کی مقامی عدالت کی جانب عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More