Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

” مشیر خزانہ ” کو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں وہ معیشت کیا خاک چلائیں گے۔اکرم خان درانی

مشیر ِ خزانہ کو اتنے ٹماٹر مارنے چاہئیں کہ انہیں بھاوٗ معلوم ہو جائے

اسلام آ باد (نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے مشیر خزانہ پر تنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” مشیر خزانہ ” کو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں وہ معیشت کیا خاک چلائیں گے؟قومی احتساب بیورو میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی نے کہا کہ مشیر ِ خزانہ کو اتنے ٹماٹر مارنے چاہئیں کہ انہیں بھاوٗ معلوم ہو جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، مریم نواز کے والد نواز شریف بیمار ہیں، ان کے گھر میں مسائل ہیں اس لیے وہ دھرنے میں نہیں آ سکتیں۔اکرم خان درانی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، رہبر کمیٹی میں (ن) لیگ کی نمائندگی موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More