Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

اگر میری ذات پر کرپشن کا الزام ہے تو مجھے آگاہ کریں اور قوم کو بھی اس سے آگاہ کریں۔حمزہ شہباز

لاہور ( نیوز پلس)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔حمزہ شہباز روسٹرم پر آئے اور عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اگر میری ذات پر کرپشن کا الزام ہے تو مجھے آگاہ کریں اور قوم کو بھی اس سے آگاہ کریں۔مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ انہیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس کیس میں ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں پیش کو ہو کر حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اس کیس میں مزید تفتیش کرنی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔احتساب عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز کا 59 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، آخری مرتبہ 3 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دی گئی تھی۔پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’یہ عید بہت پھیکی عید ہے، کشمیر میں خون بہہ رہا ہے، ہم سب کو مل کر کشمیری عوام کے لیے دعا کرنی چاہیے۔‘لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے۔‘خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں جنہیں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More