Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

ڈاکٹروں اور وکلا کا یہ حال قوم کے لئے لمحہ فکر ہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (نیوز پلس)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹروں اور وکلا کا یہ حال قوم کے لئے لمحہ فکر ہے۔ خرم دستگیر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کے بھانجے غائب ہیں، ان پر ایف آئی آر بھی نہیں کٹی، پوچھنا چاہتے ہیں کیوں؟ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج 3 دن سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بند ہے، حکومت بے بس ہے، پنجاب حکومت کے کرسی پر رہنے کا جواز نہیں رہا۔مریم نواز اور خرم دستگیر نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کے بھانجے غائب ہیں، ان پر ایف آئی آر بھی نہیں کٹی، پوچھنا چاہتے ہیں کیوں؟
اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ بدتہذیبی کا یہ وائرس 2014ء میں کنٹینر سے نکلا، اب پورے ملک میں پھیل گیا ہے، کنٹینر سے پاکستانیوں کو سول نافرمانی کی ترغیب دی گئی، حکومت جب اپوزیشن میں تھی اس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی سے ہوا، حکومت ذمہ داران کو سزا دے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کو میڈیا کی موجودگی میں زدوکوب کیا گیا، پی آئی سی میں بزرگ مریضوں کو سراسیمگی کی حالت میں نکالا گیا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت ذمہ داران کو سزا دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More