Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسلح افواج مضبوط پاکستان کی علامت ہے ۔ عبداللہ گل

کالم نگار عامر،صحافی حفضہ راچپوت اور فوٹو گرافر رشید احمد کو شیلڈ سے نوازا گیا

راولپنڈی (نیوز پلس) چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان عبداللہ گل نے کہا ہے کہ جنرل (ر)حمید گل ایک تاریخ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جن کے زبردست ویژن کی بدولت پاکستان محفوظ ہوا اور آج لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔مسلح افواج مضبوط پاکستان کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق جنرل حمید گل کے ساتھ منسلک میڈیا کے افراد کے اعزاز میں شیلڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانٹرنیشنل میڈیاکے معروف صحافی بھی موجود تھے۔عبداللہ گل نے کہا کہ حمید گل ایک جرات مند پاکستان کانشان تھے۔ ان کی شروع کی ضرب مومن مشق پاک فوج کی عسکری صلاحیتوں کی بڑھانے میں مددگار ہے۔وہ قائد اعظم کے قول کام کام اور کام کی عملی تصویر تھے۔نوجوان نسل کو حمید گل کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی بہترین اور کامیاب انسان بن سکیں۔

چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان و ڈائریکٹر جنرل میثاق ریسرچ سنٹر عبداللہ گل نے معروف کالم نگار عامر ،صحافی حفضہ راچپوت جبکہ سینئر فوٹوگرافر رشید احمد کو ان کی سابقہ میڈیا کوآرڈینیٹرکی خدمات اوراچھی کارکردگی ، فرض شناسی کو مدے نظر رکھتے ہوئے شیلڈ بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ رشید احمد جنرل حمید گل کے ساتھ بطورِ ذاتی فوٹو گرافر کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More