مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لئے پاک فوج کا ہنگامی آپریشن ، محصور سیاحوں کو طبی امداد اور خوراک مہیا کرنے میں مصروف عمل ، مری ڈویژن کے دستےٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی آپریشن کر رہی ہے
خاور عباس شاہ سے
مری (نیوزپلس) مری میں شدید برفباری میں پھنسے کم سے کم 22 سیاح جاں بحق جبکہ ہزاروں سیاح محصور ہو کر رہ گئے ہیں دوسری طرف پاک فوج نے امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہوئے بند راستوں کو کھولنا شرع کر دیا ہے اور سیاحوں کی طبی امداد کے ساتھ ساتھ ان کوخوراک بھی مہیا کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستےٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری کے بعد سڑکوں پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرے کی وجہ سے سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ مقامی لوگ جگہ جگہ کھڑی گاڑیوں کے شیشوں پر دستک دے کر ان کی خیریت پوچھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جب جواب نہیں ملتا تو پھر گاڑیوں کو کھول کر اندر موجود افراد کو طبی امداد دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مری میں ہونے والی شدید ترین برفباری کے نتیجے میں گاڑیاں پھنس جانے کی وجہ سے اب تک 22 افراد کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں وزیر داخلہ نے بھی اموات کو تصدیق کر دی ہے ۔
ریسکیو 1122 نے جاںبحق افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال ان کی اہلیہ اور بچے جبکہ نوید اقبال کی بہن اور ان کے بچے بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،حکام کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی شامل ہیں جبکہ 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہیں
گوجرانوالہ کے 31 سال کے اشفاق ولد یونس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انتقال کرنے والوں میں لاہور کے 31 سال کے معروف ولد اشرف بھی شامل ہیں جبکہ گاڑی میں انتقال کرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
سا سانحہ کی وزیر اعظم عمران نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور پنے ٹوئٹر بیان کہا کہ مری کےرستےمیں سیاحوں کی المناک اموات پرنہایت مضطرب اور دلگرفتہ ہوں۔ضلعی انتظامیہ خاطرخواہ تیار نہ تھی کہ غیرمعمولی برفباری اورموسمی حالات کوملحوظِ خاطر رکھےبغیرلوگوں کی بڑی تعداد میں آمد نے آ لیا۔میں تحقیقات اورایسےسانحات کی روک تھام کیلئےکڑےقواعد لاگوکرنے کےاحکامات صادرکرچکاہوں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے، اللہ تعالی مرحومین اور ان کے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔
خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بے حِس وفاقی وزرأ کی لاھورمیں پریس کانفرنس ندامت شرمندگی یاافسوس کی بجاۓ مسکراتے چہروں سے سانحۂِ مری پرکوٸ ذمہ داری قبول کرنے یاتدبیرکی بجاۓ شاھدخاقان عباسی کوریسکیو کام کرنے کامشورہ شھبازشریف کو پھرجیل بھیجنے کے دعوے الیکشن سے پہلےمخالفین کوٹھکانے لگانےکے دعوے بےشرمی کی انتہا
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔
اس سانحہ میں جماعت اسلامی نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور سیاحوں کی مدد کرتے نظر آئے
،جماعت اسلامی کے سراج الحق کی ہدایت پر مری و گلیات میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار متحرک مشکل میں پھنسے سیاحوں کو فوری امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ دختران اسلامی اکیڈمی مری میں ہنگامی ریسکیو اور ریلیف سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔