Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق تجاویز مرتب۔ترجمان وزارت قانون

منگل کے روز کابینہ کے اجلاس میں تجاویز پیش کئے جانے کا امکان ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)ترجمان وزارت قانون نے کہا کہ ہے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے ہٹانے نے یا نہ ہٹانے سے متعلق تجاویز مرتب کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق تجاویز مرتب کی لی گئی ہیں اور اس حوالے سے منگل کے روز کابینہ کے اجلاس میں تجاویز پیش کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بھی مریم نواز کا ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے وزیر عمران خان سمیت دیگر وزراء مریم نواز کا ای سی ایل نکالنے کے خلاف ہیں تاہم آج پھر مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی جس میں انہوں نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ای سی ایل سے اپنا نام نکلوانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کی ہے جسے عدالت نے 23 دسمبر پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔مریم نواز کی جانب سے دائر کردہ نئی درخواست میں انہیں والد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کے لیے 6 ہفتے کی بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔(ن) لیگی رہنما ء مریم نواز نے اپنے وکلاء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے نئی درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ ان کا نام بغیر نوٹس ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میمورنڈم کے منافی ہے۔درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں والد کی صحت پر تشویش ہے، عدالت نے حکومت کو ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو حکومت نے نہیں کیا ہے۔مریم نواز نے معزز عدالت سے استدعا کی ہے کہ ای سی ایل سے اُن کا نام خارج کرکے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More