Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔وفاقی کابینہ

فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدرات ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ہوا

اسلام آباد(نیوز پلس) وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ایگزٹ لسٹ کنٹرول(ای سی ایل) سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے زید صدارت ہونے والے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے کا ذکر ہوا جس پر وزیر اعظم نے کابینہ ارکان سے معاملے پر رائے لی۔وزیر اعظم نے دریافت کیا کہ کیا کسی کو ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا؟ تاہم مریم نواز کے معاملے پر کابینہ نے متفقہ رائے دیتے ہوئے ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔کابینہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف آبادی کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر اور فرسٹ ویمن اور ایگزم بینک کے سی ای اوز کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے فروخت کے تعین کی منظوری دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔اجلاس کے ایجنڈے میں اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ کی تشکیل نو، قانون میں ترمیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن اور اراکین کی تقرری کی منظوری اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ شامل تھا۔نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ رہی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 89 دواوٗں کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے فرخ اقبال کو فرسٹ ویمن بینک کا صدر اور سی او تعینات کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ ہاوٗس بلڈنگ فنانس کمپنی میں وفاقی حکومت کی شیئرز کی فروخت کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔کابینہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 11 ممبران منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے پولیو مہم کے لیے درکار فنگر مارکر بھارت سے درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ وزیر اعظم کے صدارت اجلاس میں ریئر ایڈمرل ذکا الرحمٰن کو جنرل منیجر آف کراچی پورٹ ٹرسٹ تعینات کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More