Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مرزا فیصل محمود نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں

مرزا فیصل محمود نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں

٩٠ کی دہائی میں جب کراچی میں لسانیت عروج پر تھی  قتل و غارت گری عام تھی اور کراچی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی ان حالات کو دیکھ کر اس وقت کراچی کے ایک نوجوان مرزا فیصل محمود  نے ایک تنظیم ”نوجوان سوسائٹی ” کی بنیاد رکھی اور نوجوانوں کو ساتھ ملا کر ایک ارگنائزیشن کی بنیاد رکھی ۔

اس تنظیم کے دو مقاصد تھے نمبر ١  کراچی میں امن کا قیام اور نمبر ٢  نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچا کر ان کی صلاحتیوں کو ملک و قوم کے لئے وقف کرنا شامل تھا اس تنظیم نے بے مثال پروگرامز کئے جن میں کراچی امن اولمپکس ، قائد اعظم ٹیلنٹ شو ، یوم شہدا شو، بچت بازار ، غریب لوگوں کے لئے فری چیک اپ اور فری ادوائیات کی فراہمی غریب بچوں کے لئے مفت کتابیں اور مفت یونیفارم کی فراہمی ، نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر مفت کراٹے کیمپ لگانے اور ناجانے اسی طرح کے کتنے کاموں کی ایک لمبی تفصیل ہے ۔

فیصل محمود

 یاد رہے کہ مرزا فیصل محمود ممتاز کراٹے ماسٹر بھی ہیں جنہوں نے 5 مختلف کراٹے  اسٹائل میں بلیک بیلٹ حاصل کر رکھی ہے جن میں بانڈو کراٹے ، او شی کراٹے ڈو ، شو تو کان ، کک باکسنگ اور کیو کشن  کراٹے شامل ہیں  ۔

 مرزا فیصل محمود 1996 میں برطانیہ تشریف لے آئے اور یہاں بھی آ کر سماجی کاموں کو مختلف پلیٹ فارم سے جاری رکھے ہوئے ہیں مگر کراچی میں امن کے قیام کے لئے اپنے مشن کو جاری رکھا  اس کے علاوہ برطانیہ میں رہتے ہوئے بہت سے فلاحی پروجکٹس پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور مذہبی روجہان ہوتے ہوئے ہر سال محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وصلعم  کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ وہ نعت کونسل کے سربراہ ،القلم پریس کلب برطانیہ کے صدر ، اورسیز پاکستانی کشمیر کونسل کے سیکریٹری جنرل ، بریٹش کشمیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری،برمنگھم کیمونٹی فورم کے جنرل سیکریٹری اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر بھی ہیں ۔

مرزا فیصل محمود

 

مرزا فیصل محمود ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں اس کے علاوہ  پراپرٹی بزنس سے وابستہ بھی ہیں ۔وہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے سابق سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اور جب سابق میئر کراچی سید مصطفی کمال نے 3 مارچ 1996 کو الطاف حسین سے بغاوت کرتے ہوئے پریس کانفرس کی اور بعد ازں پاک سرزمین پارٹی کی بنیاد رکھی تو وہ اس میں شامل ہو گئے اور جب مصطفی کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کر دیا تو وہ بھی ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہو گئے اور آج بھی وہ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بھی ہیں ۔

مرزا فیصل محمود

 

 مرزا فیصل محمود نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں اور نوجوانوں کے لئے بہت سے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور حال ہی میں ایف جی آر ایف نے ان کے لئے صلاحتیوں کا اعتراف کرتے تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازا۔ ان کی پوری زندگی جدوجہد مسلسل  سے بھری پڑی ہے اور ہر وقت معاشرہ کی اصلاح اور انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار رہتے ہیں ۔ شاید علامہ اقبال نے ان جیسے نوجوانواں کے لئے ہی کہا ہے

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں

 نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More