اسلام آباد(نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے، احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، حکومت مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات بھی کرے گی۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔