Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

محمد رضوان نے مختصر دورانیے کی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

محمد رضوان نے ہانک کانگ کے خلاف شارجہ کے میدان میں 48واں رن لے کر اہم سنگ میل عبور کیا

 

 

دبئی (نیوزپلس) قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 5 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، ہانگ کانگ کے خلاف شارجہ کے میدان میں 48 واں رن لے کر محمد رضوان نے اہم ترین سنگ میل عبور کیا۔

وکٹ کیپر بیٹر ٹی 20 کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قبل ازیں شعیب ملک، کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی ٹی 20 کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سابق کپتان شعیب ملک 11 ہزار 698 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم جو آج صرف 9 بناکر پویلین لوٹ گئے تھے، نے اب تک 7 ہزار 890 رنز بنائے ہیں۔

مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سابق کپتان محمد حفیظ نے 7 ہزار 811، کامران اکمل نے 6775، احمد شہزاد نے 6446 اور عمر اکمل نے 5 631 رنز بنا رکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More