کراچی(نیوز پلس) محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یوم عاشور دس ستمبر منگل کو ہو گی۔محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم اور ہجری سال 1441ھ کا آغاز یکم ستمبر کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہو گی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب کراچی سمیت دیگر شہروں میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بھی پابندی کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں انتظامیہ نے س کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں