Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مجھے اپنی بھنویں بہت پسند ہیں یہی گیم چینچر ہیں، نین تارا

مجھے اپنی بھنویں بہت پسند ہیں یہی گیم چینچر ہیں، نین تارا

ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بھنویں بہہت پسند ہیں یہی گیم چینچر ہیں اس لئے ان کی تکمیل کے وقت نکالتی ہیں اور بھنوؤں کی تراش خراش کا عمل برسوں میں سیکھا ہے۔

39 سالہ نین تارا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ لوگ کیوں سوچتے ہیں کہ ان کا چہرہ چند برس میں بدل گیا ہے، میرے چہرے میں کچھ بھی پلاسٹک نہیں ہے۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ مختلف اوقات میں چہرہ الگ دکھتا ہے جس کی وجہ میری ڈائٹ ہے اس وجہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کر لیا ہے۔

 نین تارا نے انٹرویو میں ہدف تنقید بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ میرے چہرے پر کوئی پاسٹک نہیں ہے۔

اداکراہ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے پلاسٹک سرجری کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں صرف میری غذا ہی ہے جس کی وجہ سے میرا وزن اوپر نیچا ہوتا ہے اس لئے میرے گال اندر یا باہر ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نین تارا نے 2003ء میں ملیام فلم مانا سینا سے ڈیبیو کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More