Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں کمی کا اعلان

مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں کمی کا اعلان

شرح سود 50 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 10.50فیصد ہوگئی

اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 50 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 10.50فیصد ہوگئی ہے ۔ ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کی آخری م مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد سود کی نئی شرح 10.50 فیصد مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے شرح سود 11فیصد تھی ۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا، مہنگائی کم اور شرح سود زیادہ ہونے کے باعث تاجر برادری مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More