Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوا نہیں بلکہ افسوس ہے، نوین وقار

ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوا نہیں بلکہ افسوس ہے، نوین وقار

اسلام آباد:  معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ اگر کسی غلطی سے سبق حاصل کر لیا تو اس پر پچھتاوا کیسا؟ اگر آپ آپ وہ سبق نہیں سیکھتے تو آپ وہی غلطی دہراتے رہتے ہیں اس لئے اپنے کسی غلط فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے۔

اداکارہ نوین وقار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو پروگرام میں موجود شرکاء میں سے ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی ماضی میں کیے گئے کسی غلط فیصلے پر پچھتاوا ہوا؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوا نہیں بلکہ افسوس ہوتا ہے۔

نوین نے کہا کہ غلطیوں پر پچھتاوا ہونا بھی نہیں چاہئے کیونکہ آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More