Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

جنرل ندیم رضا27 نومبرکو اپنے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا ہے۔نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر وزارت دفاع نے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی، سمری میں 4 نام تجویز کئے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مضبوط امیدوار تھے۔.وزیراعظم نے تجویز کردہ ناموں پرغور کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا۔ جنرل ندیم رضا27 نومبرکو اپنے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔جنرل ندیم رضا نے انفینٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جب کہ جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔جنرل ندیم رضا دسمبر دوہزارسولہ میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے، وہ اگست دوہزار اٹھارہ سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔گذشتہ سولہ سالوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل اسٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے، جنرل ندیم رضا جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ جنرل زبیرنے نومبر 2016 میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھال لی تھی، وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے 14ویں افسراور 17ویں چیف تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More