Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت دو دہشت گرد واصل جہنم

لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت دو دہشت گرد واصل جہنم

ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب خارجی دہشت گرد حفیظ اللہ بھی شال ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لوئردیر میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دئیے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب خارھہ دہشت گرد حفیظ اللہ بھی شال ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حکومت نے خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More