Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے فوری نام نکالنے کا حکم

لاہور (نیوز پلس)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے،عدالت کی طرف نواز شریف کا نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے علاج کے لیے بغیر کسی شرط کے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے نئے ڈرافٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے 4 ہفتوں کے لئے تجویز دی ہے تا ہم عدالت یا عدالتی عملے نے تاحال اگلی سماعت کی تاریخ سے متعلق کچھ نہیں بتایا علاوہ ازیں دوران سماعت عدالت کی جانب سے متعدد مرتبہ سماعت ملتوی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More