قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اداکارہ ثناء
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات قومی سانحہ ہیں لیکن بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، پاکستانی قوم دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اسی سے ہماری آنے والی نسلوں کا محفوط مستقبل وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: شوہرسے طلاق کے بعد پچھتا رہی ہوں ، حبا علی خان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کے ابتر حالات کے ساتھ دہشتگردی کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں اور یقینی طور پر اس کے پیچھے ہمارے دشمنوں کا ہاتھ ہے۔
ادکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور اس میں کامیابی کے حصول تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ثناء نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور یہ لوگ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔