Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی وطن پارٹی کو بڑا دھچکہ:سابق رکن صوبائی اسمبلی ارشد عمر زئی پی ٹی آئی میں شامل

ارشد عمرزئی نے قومی وطن پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا

چارسدہ(نیوز پلس)قومی وطن پارٹی کے اہم رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی ارشد عمر زئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے اس سلسلے میں چارسدہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا، شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پرمہنگائی کا الزام لگانے والوں نے قومی خزانوں میں چھوڑا ہی کیاتھاکسی نے مذہب توکسی نے روٹی کپڑامکان اور کسی نے پختونوں کے نام پر سیاست کی اور عوام کودھوکہ دیا پاکستان کی واحد امیداب صرف اور صرف عمران خان ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان پہلی بار اسلامی دنیا کے آواز بن چکے ہیں،سابقہ پانچ سالہ دور میں اسلام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا مولانا صاحب نے توہمیشہ اقتدار کی کرسی کے لئے ہی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ صرف نعروں اور جلسوں سے بات نہیں بنتی یہاں کوئی ٹیکس نہیں دیتا عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جب تک ہم اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہونگے یورپ کے غلام رہے گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ارشد عمرزئی نے قومی وطن پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے چند روز قبل گورنر کے پی شاہ فرمان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ارشد عمر زائی کو راضی کرنے کے لئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی سربراہ سکندر شیرپاؤ نے بہت کوشش کی تاہم ان کے منانے میں ناکام رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More