Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قلندری پریس کلب کا شہید پاکستان اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر خراج تحسین

اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کئی ماوٗ ں کی گودوں کو اجڑنے سے بچایا

سیہون شریف(نیوز پلس) قلندری پریس کلب سیہون شریف کے عہدیدارون نے شہید پاکستان اعتزاز حسن کو ان کی چھٹی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے پاکستان اصل ہیرو شہید اعتزاز حسن ہے جس نے اپنی جان قربان کر کے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم کسی سے ڈرتے نہیں اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔صدر قلندری پریس کلب نظام الدین گبمہیر نے قومی ہیرو اعزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کئی ماوٗ ں کی گودوں کو اجڑنے سے بچایا ہم اعتزاز حن کو آج خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنرل سکرٹری علی بخش نے کہا کہ اعتزاز حسن پاکستان کا فخر ہیں ہم ان ماں کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے اعتزاز حسن جیسی اولاد کو جنم دیا ہم مجاہد حسین کو سلام پیش کرت ہیں جن کا بیٹا اعتزاز حسن ہے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر وقار علی ملاح۔نائب صدر محمد یوسف بھٹی،ڈپٹی سیکرٹری امداد جتوئی،خزانچی اعجاز بگیو،شکیل احمد چنا،اسد اللہ میمن،ایاز علی بھٹی اور حبیب اللہ بھٹو بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More