اسلام آباد (نیوز پلس) فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج، پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا و طالبات نے بازی لے گئے۔ مختلف گروپس کی 9 ٹاپ پوزیشنز پنجاب گروپ کی طالبات نے حاصل کیں۔فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان، پنجاب گروپ آف کالجز کی شاندار روایت برقرار رہی۔ پری میڈیکل اور کامرس گروپ کی تینوں ٹاپ پوزیشنز پنجاب گروپ کی طالبات کے نام رہیں۔ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں مریم جاوید کی1056 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، اقصیٰ مصطفیٰ 1053 نمبروں کے ساتھ سیکنڈ، حمنہ فاروق نے 1052 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ میں 938 نمبروں کے ساتھ پنجاب گروپ کی مقدس مہربان اول، تسمینہ امتیاز 933 نمبر کے ساتھ سیکنڈ جبکہ بشریٰ محبوب نے 931 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پری انجیئرنگ گروپ میں زینب غوری نے 1046 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نتائج کا اعلان کیا کہ امتحانات میں مجموعی طورپر ایک لاکھ سینتیس ہزار آٹھ سو طلبا نیحصہ لیا۔ کامیابی کا تناسب 78.96 فیصد رہا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کا رکردگی دکھانے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔