فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا، صائمہ نور
میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے تھے‘ اداکارہ
لاہور: سینئر اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا وہ کسی نہ کسی صورت میں اپنا کردار نبھا رہا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: شوہرسے طلاق کے بعد پچھتا رہی ہوں ، حبا علی خان
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ میری کامیابیوں میں میری محنت کے ساتھ میرے شوہر کا سب سے زیادہ کردار تھا۔
میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔
صائمہ نور نے مزید کہا کہ میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔