اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت جوڑی گلوکار فلک شبیر نے سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کرنے والے گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اسلام آباد کے کسی مال میں موجود ہیں اور فلک شبیر وہاں پہنچ کر بھرے مال میں مداحوں کے سامنے سارہ خان کو لال گلاب کا پھول پیش کر رہے ہیں۔