Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیاں کر نے والوں کا تعاقب کرینگے، آرمی چیف

فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیاں کر نے والوں کا تعاقب کرینگے، آرمی چیف

شہداء پاکستان کا فخر ہیں،ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، ہر قسم کی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن واستحکام یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے ،آرمی چیف کی وانا کے دورے کے دور ان جوانوں افسران سے گفتگو

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں،ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا،ہر قسم کی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن واستحکام یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے، فتنۃ الخوارج کے سہولت کاروں، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیوں کر نے والوں کا تعاقب کرینگے۔

جنرل سید عاصم منیر نے اتوار کو وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشتگردی کے خلا ف جاری کارروائیوں اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔افسرا ن اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف ان کے عزم اور کارروائیوں کو سراہا اور کہاکہ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

 انہوں نے کہاکہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔آرمی چیف نے کہاکہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاک فوج دیگر قانون نافذ کر نے والے اداورں کے ساتھ ملکر ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہے اور ہم ملک میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کاعزم، حوصلہ،قوم کی یکجہتی کا سنگ بنیاد ہیں، پاک فوج اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے جوان جنہوں نے بھرپور بہادری اور بے لوث جذبے کا اظہار کیا ہے قوم کے ہیرو ہیں۔

آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کے خلاف عزم کو دوہراتے ہوئے کہاکہ ان کے سہولت کاروں، مالی امداد دینے والوں اور کارروائیوں کر نے والوں کا تعاقب کرینگے اور انہیں ریاست کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ قبل ازیں وانا آمد پرکور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔

اس حملے کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 20اور 21 دسمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 16بہادر جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

 اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں پاک۔افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی، فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی مارے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More