Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فاشسٹ مودی حکومت حکومت آر ایس ایس کے عزائم کی تکمیل کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان

بھارتی شہریت دینے کی قانون سازی تعصب پر مبنی ہے

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے متنازع شہریت بل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے توسیع پسندانہ عزائم کی کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت حکومت آر ایس ایس کے عزائم کی تکمیل کررہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کے بل کی سخت مذمت کی اور اسے مسترد کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ بھارتی شہریت کا قانون عالمی انسانی حقوق کے قوانین اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی شہریت دینے کی قانون سازی تعصب پر مبنی ہے، بھارتی فیصلے سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور سیکیورٹی پر سوالات اٹھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More