اسلام آباد (نیوز پلس)غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو 15 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف 2014 ء سے درخواست دائر کررکھی ہے۔