Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

غزہ میں سینیٹری ایمرجنسی کی صورتحال ، فوری انسداد پولیو مہم کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

غزہ میں سینیٹری ایمرجنسی کی صورتحال ، فوری انسداد پولیو مہم کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:   اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مسلسل حملوں اور خان یونس سے انخلا بارے تازہ ترین حکمنامے کی رد عمل میں متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں سینیٹری کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال اور فوری طور پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

بچوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فنڈ ( یونیسیف )کے ترجمان سلیم اویس نے غزہ کے نواحی علاقے دیر البلاح بارے ایک بیان میں کہا کہ بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کے ساتھ والی سٹرک کے ساتھ بڑے سیوریج تالاب بنائے گئے ہیں جہاں اس کا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ سے غزہ میں پانی اور صفائی کا نیٹ ورک بری طرح تباہ ہوچکا ہے،سیوریج ٹریٹمنٹ کی بربادی کے بعد گندا پانی ساری گلیوں میں بہہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں اس سیوریج کے پانے میں پولیو کے آثار سامنے آئے جس کے سد باب کے لیے فوری طور پر جنگ بندی اور انسداد پولیو مہم کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ ڈائریا و دیگر بیماریاں بھی تیزی سے سامنے آرہی ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر خان یونس کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More