اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کاادراک ہے،،،،،،حکومت کابینہ اجلاس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا اعلان کرے گی۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،مہنگائی کے آگے بند باندھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں، قوم اطمینان رکھے، ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔