بہالپور (نیوزپلس) ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزادر نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی براداشت نہیں کی جائے گی ۔
ظفر بزارد کا کہنا تھا کہ جب کسی بھی شہری کی پولیس کے خلاف جب بھی شکایت آتی ہے اسی وقت اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے میرا اولین مقصد پولیس اور عوام کے درمیان جو فیصلہ ہے اسے دور کرنا ہے کیونکہ تھانے بنے ہی شرفاء کے لئے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں میں ہدایت دی گئیں ہیں کہ عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے اگر کسی شہری کی کوئی درخواست میرٹ پر آتی ہے تو اس کا فوری نوٹس لیا جائے ۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بہاولنگر میں زیرو کرائم کی پالیسی اپنا رکھی ہے ،کسی کریمنل کو نہیں چھوڑا جائے گا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں بہتری آ رہی ہے اور ہم پر اب کوئی سیایسی دباؤ نہیں ہے ہم آزادانہ کام کررہے ہیں