Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عوام مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے فیصلے کوپسند نہیں کر رہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اس دن پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں

ملتان (نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے فیصلے کوپسند نہیں کر رہے، کشمیری اس دن ہر سال یوم سیاہ مناتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان آج رات چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان کی میزبان صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اپنے دورے کے دوران عمران خان چین کی سرمایہ کار کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے لیے پوری کوششں کیں لیکن پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سامنے اپنا موثر نقطہ نظر پیش کیا۔ پاکستان خاصی حد تک انھیں مطمئن کر چکا ہے۔ امید ہے پیرس اجلاس میں ہمارے نقطہ نظر کو اہمیت دی جائے گی۔سی پیک بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین مطمئن ہے، اپوزیشن بلاوجہ سی پیک کو ایشو بناتی ہے۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی سیاسی ضرورت ہے۔ حکومت اس سے خائف نہیں لیکن 27 اکتوبر کی تاریخ غلط ہے۔ اس دن پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔ مولانا نے کہہ دیا ہے کہ وہ تاریخ پر نظر ثانی نہیں کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دو ماہ سے زیادہ عرصے سے مسلسل محصور ہیں۔ بھارتی عدلیہ اور میڈیا اس وقت حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے شدید دباؤ میں ہے۔ مودی سرکار نے امریکی سینیٹر کو بھی مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں دی۔ امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کی اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More