Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عوام دوست معاشی پالیسیاں صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی اور اتحادی انسانی حقوق پر حملے کر رہے ہیں

لاڑکانہ (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں، ہر کوئی احتجاج کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اس حکومت نے کسی کو نہیں چھوڑا، پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ عوام دوست معاشی پالیسیاں صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔ ہم نے مل کر اس حکومت اور اس کے سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت ایک عذاب میں مبتلا ہیں۔ بجلی اور گیس کے بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے انسانی حقوق بحال کرائے گی۔ کراچی سے کشمیر تک عوام کا پیغام لے کر چلیں گے۔ عوام دشمن حکومت کیخلاف ہمارا سفر جاری رہے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی انسانی حقوق پر حملے کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہو چکا ہے۔ مہنگائی اور ٹیکسز کا طوفان کھڑا کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال بدحال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More