عنایہ خان شوبز انڈسٹری میں کس پہ کرش ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایہ خان نے انڈسٹری میں اپنے کرش کا نام بتا دیا۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے انسٹا گرام فالورز میں آدھے سے زیادہ لڑکے ہیں اور یہ بات مجھے میرے کزنز بتاتے ہیں، میں صرف لڑکیوں کے کمنٹس پڑھتی ہوں جبکہ دیگر تبصروں کو نظر انداز کرتی ہوں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہونے والے تبصروں پر عنایہ خان نے کہا کہ انہیں ایسا کمنٹ بھی موصول ہوا ہے جس میں ایک مرتبہ ایک صارف نے انکے شوہر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی،
اداکارہ نے شادی کے حوالے سے متعلق سوال پر کہا کہ ‘میں اس وقت سنگل ہوں اورمیں اس ہی میں خوش ہوں،مجھے جیسے ہی لگے گا کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے میں شادی کرلوں گی لیکن اس وقت میری توجہ صرف کام پر ہے۔‘
کرش کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال پر عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے جبکہ میکال کی شخصیت مجھے بہت پسند ہے۔
میکال کی شخصیت پسند ہے، وہ بہت تمیزدار انسان ہیں، میں جس طرح کے ساتھی کی تلاش میں ہوں وہ بالکل اُس جیسے ہیں اور میکال میرے آئیڈل ہیں۔
واضح رہے کہ عنایہ خان نے ڈرامہ سیریل ‘میرے اپنے’ سے شہرت حاصل کی تھی۔