اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہاہے کہ کرائے کے حکومتی ترجمان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں سلیکٹڈ وزیر اعظم مائنس ون ہوچکے،عمران نیازی کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کے ترجمانوں سے ہے جو مائنس کرانے کے بعد سب سے پہلے بھاگیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی اپوزیشن نہیں پورا پاکستان سلیکٹڈ کو وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں ہے۔ ترجمان جتنا جھوٹ بولیں، شور مچائیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے مائنس ون ہونا نہیں بلکے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت، کاروبار، روزگار اور روٹی بند ہو گئی ہو اُس کا مائنس ہونا ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں بہتر ہے۔