لاہور (نیوز پلس) صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2سال ہوگئے ہیں اورسلیکٹڈحکومت سے عوام مایوس اورعوام بیزاری کی انتہاپرہیں کیوں کہ انھیں کیاکیاسہانے خواب دکھائے گئے تھے۔لاہور میں رانا ثنااللہ اور شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ہماری معیشت میں بلدیہ فیکٹری جیساحادثہ ہونے جارہاہے،بہتری نہ آئی تومعیشت کوکوئی نہیں بچاسکے گا۔شہبازشریف نے کہا کہ آوازاٹھانے پرجیل جاناپڑاتویہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہے،وہ وقت آگیا ہے کہ قوم کی ماؤں اور بیٹیوں کو کٹھرے میں کھڑاکیا جارہاہے۔شہبازشریف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے فارن اکاؤنٹس پرالیکشن کمیشن نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا،ناجائزاورغلط الزامات لگاکرانتقام کی حوس بجھانیکی کوشش کی جارہی ہے،نیازی نیب گٹھ جوڑ نے غلط کیسزکرنیکاریکارڈ توڑ دیا ہے۔صدرنواز لیگ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں، حکومت نے سوادوسالوں میں کیا سنوارا؟کیا کیاخواب دکھائے گئے،ترقی و خوشحالی کی باتیں کی گئیں،آج ملک سے گندم غائب اورآٹانایاب ہوگیا جبکہ ڈیزل لینے کیلیے عام آدمی کی جیب خالی ہوگئی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیٹ بینک حقائق سامنے لایا جائے توعمران خان ایک منٹ نہیں رہ سکتا۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ نون لیگ پرغلط الزامات لگاکرانتقام کی سیاست کی جارہی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ چینی اسکینڈل کے مجرم عمران خان اور عثمان بزدار ہیں،یہ کہتے ہیں کہ فیس نہیں کیس دیکھتے ہیں،اگرکیس دیکھتے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوناچاہیے تھا۔شہبازشریف کا سخت انداز میں یہ بھی کہنا تھا کہ قیامت تک ایک دھیلے کی کرپشن ل ے آئیں تومجھے معاف نہ کرنا،جیل چلاگیاتومیرے ساتھی پوراپراجیکٹ سامنے لیکرآئیں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی کمپنی نے مجھ پرکرپشن الزام کی فوری تردیدکی۔انھوں نے کہا کہ پنامہ اسکینڈل کیدوران مجھ پر10ارب روپیرشوت دینے کاالزام لگایاگیا اور2سال گزرگئے لیکن اس کیس کابھی جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تحریک کا فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شیٹ ہے لیکن‘’سلیکٹڈ وزیراعظم”سکینڈل کو دن رات چھپانے میں مصروف ہے۔ اگر اس کیس کی شفاف تحقیقات ہو تو عمران خان ایک دن بھی وزیراعظم نہ رہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) پر ناجائز اور غلط الزامات لگا کر بھی انتقام کی ہوس نہیں بجھ رہی۔ نیازی حکومت نے غلط کیسز بنانے کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کیس ڈالا گیا۔ ڈھٹائی سے نیازی کے حواری کہتے رہے کہ سچا کیس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی کے کیس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، ایف بی آر میں انھیں پروٹوکول دیا جاتا ہے، انہوں نے اور خود ان کے بھائی عمران خان نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، چینی، گندم اور ادویات کے سکینڈلز کا کیا بنا،لیگی صدر نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں دن رات محنت کی۔ ہماری محنت کا بچہ بچہ گواہ ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں ہماری معیشت کا حال سانحہ بلدیہ فیکٹری جیسا ہونے جا رہا ہے۔ اگر بہتری نہ آئی تو پھر معیشت کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.