Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہو گا ملک بھر میں تحریک چلائیں گے، سینیٹر علی ظفر

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر اھتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔

عمران خان نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، بانی نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔

مزید کہابانی نےکہا پارٹی قیادت پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے،ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیااس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔

بانی نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا، اس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی لیکن لیڈ بانی پی ٹی آئی کریں گے، بانی نے اعلان کیا ہے کہ اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں ریلیف ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More