عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان رک دیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔
صحافی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے؟ جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، میں اُس کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈا پور کی تقریر پر آپ کے پارٹی رہنما معافیاں مانگ رہے ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہئے۔
سینیٹر فیصل وواڈا سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ فیصل واوڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے سب کو پتا ہے ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں سامنے جائے گا۔