Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان نے خود کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کر دیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

کشمیرکاز کے لئے جگہ جگہ آواز بلند کریں گے۔

 

اسکردو(نیوز پلس)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں جہاں جاؤں گا کشمیر کے لیے آواز بلند کروں گا، کشمیریوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے رہیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے کشمیر میں ظلم ہوتے دیکھا ہے،عوام جانتے ہیں مودی قاتل ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیرکاز کے لئے جگہ جگہ آواز بلند کریں گے، پاکستان نے کبھی آرٹیکل 370 کو تسلیم نہیں کیا، مقبوضہ کشمیرکو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لیے کام کرنے والے سیاستدانوں کو بھی نظر بند کردیا گیا، اگر کشمیری مودی کے ساتھ ہیں تو وہاں سے کرفیوہٹا دیا جائے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے،ہم نے آہستہ آہستہ اپنے حقوق حاصل کیے ہیں، سابق صدر زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا ہے، پیپلزپارٹی فاشسٹ نہیں نظریاتی جماعت ہے، مجھے افسوس ہے کسی نے پیپلزپارٹی کا منشور نہیں پڑھا۔وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ عمران خان نے خود کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کر دیا،عمران خان اپنی کہی ایک بھی بات پر قائم نہیں رہے، پی ٹی آئی حکومت بالکل ناکام اور نااہل ہے، حکومت بھی اپوزیشن کا کردار کررہی ہے تاہم حکومت اپوزیشن کرے گی تو حکمرانی کون کریگا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے، مشترکہ پارلیمنٹ کیاجلاس کے دوران مریم نواز کو گرفتارکرلیا گیا، حکومت کو پتہ ہی نہیں اسے کیا کرنا ہے، جس روز میں آزاد کشمیر پہنچا اسی رات فریال تالپورکو گرفتار کرلیا گیا، ہم نے رکاوٹیں ماضی میں بھی دیکھی ہیں، پتاہے ان کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More